ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں ٹینکر کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

بنٹوال میں ٹینکر کی زد میں آکر ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

Thu, 05 Jan 2017 16:31:01    S.O. News Service

بنٹوال 5/جنوری (ایس او نیوز)یہاں سے قریب میلکر نامی مقام پرایک تیز رفتار ٹینکر کی زد میں آجانے سے پتور ٹاون پولیس اسٹیشن کے ہیڈکانسٹیبل روکمیّا (48 سال) کی موت واقع ہوگئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثے کے وقت مہلوک ہیڈ کانسٹیبل بس کے انتظارمیں کھڑا تھا۔سڑک کی توسیع کا کام جاری رہنے کی وجہ سے اس مقام پر بسوں کا انتظار کرنے والوں کے لئے بہت ہی کم جگہ ملتی ہے۔ اور آگے پیچھے جگہ نہ ہونے پر دوسری گاڑیاں اس طرح تیز رفتاری سے دوڑتی ہیں کہ بس کا انتظار کرنے والے مسافر ان کی زد میں آنے کے خطرات منڈلاتے رہتے ہیں۔ روکمیا بھی اپنے گھر جانے کے لئے بس کے انتظار میں تھا کہ ٹینکر نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اپنے ہیڈ کانسٹیبل کی اچانک حادثاتی موت پرضلع ایس پی بھوشن گلاب بوراسے نے شدید رنج وغم اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہلوک ہیڈ کانسٹیبل  نہایت محنتی اور مخلص پولیس والاتھا۔
 


Share: